کراچی گلستان جوہر میں استاد کا بچے سے زیادتی کا اعتراف

0

کراچی ۔شہر قائد میں بچوں سے بدفعلی کے کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں۔ گلستان جوہر بلاک 15 میں بچے سے بدفعلی کے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کے مطابق نام نہاد استاد ملزم سلیم 7 سال سے بچوں کو پڑھا رہا ہے۔ متاثرہ بچے کا طبی معائنہ کرایا گیا تو رپورٹ مثبت آئی، ملزم نے بھی اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ایک اور بچے سے زیادتی کے ملزم کو بھی پیش کیا گیا۔ نپیئر تھانے کی حدود میں 8 جنوری کو واقعہ پیش آیا جس پر 13 جنوری کو مقدمہ درج ہوا۔ گرفتار ملزم تنویر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پہنچایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیکری میں بلا کر 6 سالہ بچے سے زیادتی کی۔ بچے کی والدہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *