انتظار قتل کیس کی اہم عینی شاہد مدیحہ کیانی کا بیان قلمبند

8

کراچی ۔ انتظار قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ ئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والا انتظار کی گاڑی میں موجود لڑکی سے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئی ہیں۔زرائع نے بتایا ہے کہ لڑکی کی شناخت مدیحہ کیانی کے نام سے ہوئی ہے۔لڑکی نے اپنا بیان قلم بند کروا دیا ہے۔جس کے مطابق لڑکی انتظار کی دوست تھی اور فائرنگ کے وقت گاڑی میں موجود تھی۔تا ہم جب انتظار پر فائرنگ ہوئی تو وہ گھبرا گئی اور گاڑی سے نکل کر ایک رکشے میں سوار ہوئی اور گھر چلی گئی۔لڑکی نے بتایا کہ انتظار کو باقاعدہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔ایک کالے رنگ کی گاڑی سامنے آ کر رکی اور پھر فائرنگ کی۔تا ہم وہ ملزمان کو نہیں پہچانتی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *