جیف بیسوز تاریخ کے سب سے امیر ترین شخص بن گئے

images

جیف بیسوز دنیا کے تاریخ کے سب سے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ اب ان کے چہرے پر آپ امیزان سمائل دیکھ سکتے ہیں۔بلوم برگ بلینئر ٹریکر کےمطابق رواں ہفتے پیر کے دن امیزان کے سی ای او کے اثاثوں کی قیمت 105 اعشاریہ 1 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کےبعد انہوں نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فوربز جو ایک دوسرا بلینئر ٹریکر ہے کے مابق بیسوز کی مالیت 104 اعشاریہ 4 بلین ڈالر ہے۔ اس قیمت کا بڑا حصہ امیزان کمپنی کے شئیر میں سے ہے جن میں سے 78.9 کے مالک بیسوز خود ہیں۔ اس ہفتے امیزان کے شئیرز میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ان کی کل ورتھ میں 1.4 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ امیزانکے شئیرز کی قیمت میں 2017 میں 56 فیصد جب کہ رواں سال میں 7 فیصد اضافہ دیکھنے کوملا
ہے۔ بیسوز کے دوسرے اثاثوں میں واشنگٹن پوسٹ او بلیو اوریجن شامل ہیں۔ بلیو اوریجن ایک کمپنی ہے جو سپیس ٹریول بزنس کمپنی ہے اور ٹورسٹس کو خلا کی سیر کرواتی ہے۔ بیسوز دنیا کے امیر ترین آدمی پچھلے سال جولائی میں بنے تھے جب کچھ دیر کےلیے وہ بل گیٹس سے آگے نکلے تھے۔ اکتوبر میں وہ پھر بل گیٹس کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ پہلی بار انہوں نے 100 بلین ڈالر کا ہندسہ نومبر میں عبور کیا تھا۔  اس وقت مائیکرسوفٹ کے بانی بل گیٹس کی ورتھ فوربز ٹریکر کے نزدیک 91.9 بلین ڈالر جب کہ بلوم برگ کے مطابق 93.3 بلین ڈالر ہے۔ لیکن دونوں فہرستوں میں وہ باسانی دوسرے نمبر پر ہیں۔ فوربز کے مطابق بل گیٹس نے 100 بلین ڈالر کا ہندسہ کچھ عرصہ کے لیے 1999 میں عبور کیا تھا۔ ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو 1999 کے 100 بلین آج کے 148 بلین ڈالر کے برابر بنتے ہیں۔ اگر بل گیٹس خیراتی کاموں میں حصہ نہ لیں تو وہ اس وقت بھی بیسوز سے بہت آگے ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق بل گیٹس نے مائیکروسافٹ کے 700 ملین شئیرز خیراتیکاموں کے لیے وقف کر دیے ہیں جو موجودہ دور کے مطابق 61.8 بلین ڈالر کی رقم بنتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کی کل آمدن 150بلین ڈالر سے آگے جا چکی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *