زینب قتل کیس ،تفتیشی ٹیم نے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا

zainab

لاہور۔ تفتیشی ٹیم نے زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،عمر نامی شخص نے دونوں ملزمان کی نشاند ہی کی جن میں ایک کا نام آصف اور دوسرے کا نام با با رانجھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروائے جا رہے ہیں اور ان سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ان دونوں ملزمان کو قصور کے علاقے کچرا کنڈی کے قریب مکان سے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ۔
یا د رہے قصور ڈی پی او نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ زینب قتل کیس میں ملزموں کو پکڑنے کے لئے اس لئے پیش رفت نہیں ہو سکی کیونکہ سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے اغوا کے مقام کی نشاندہی ہوئی ،جس کے بعد ویڈیو کو واضح کروانے کی کوشش کی گئی لیکن ویڈیو میں دھندلی ہونے کے باعث بھی مثبت نتائج اخد نہیں کئے جا سکے ۔لیکن پولیس کے مطابق 2ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *