پاکستان اور ایران کے درمیان 15مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

3

اسلام آباد۔ پاکستان اور ایران کے درمیان 15مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے خواہشمند تاجر ملک کے کسی بھی حصے سے اپنا سامان تجارت ایران بھیج سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے میں پاکستان اور ایران ریلوے کے ماہرین کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا،ایرانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل زاہدان ریلوے ماجد آرجونی نے کی۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ امن کی صورتحال بہتر ہونے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان پندرہ روزہ مسافر ٹرین کو دوبارہ چلایا جاسکتا ہے۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ ٹرین مشہد اور قم سے چلے گی اور محرم سے قبل اسکا دوبارہ اجراءہوگا۔ دونوں ممالک کے ریلوے حکام نے تاجروں کے مطالبہ پر کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان 15مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ بھی کر لیا۔ایران کی جانب سے مجوزہ تاریخوں کے بارے میں بات چیت ، تحفظ اور امن وامان کے پیش نظر مال برداری کی بکنگ کوئٹہ کے لئے زاہدان سے کرنے کو ترجیح دی گئی ، لیکن امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے باعث پاکستان ریلوے ڈویژن اب اس پوزیشن میں ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں مال بھجوایا جا سکتاہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *