کے پی کے میں پاکستان مخالف نصاب پڑھائے جانے کا انکشاف

9

پشاور ۔ خیبر پی کے میں افغان طلبہ کیلئے قائم تعلیمی اداروں میں پاکستان مخالف نصاب پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ داخلہ وقبائلی امور خیبر پی کے نے افغان کمشنریٹ کو شکایتی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے میں افغان مہاجرین کیلئے قائم کمیونٹی پرائمری سکولوں کیلئے یو این ایچ سی آر کی جانب سے نصاب تبدیل کردیا گیا ہے جس میں افغان مہاجرین کے بچوں کو سکولوں میں پاکستان کے بارے میں گمراہ کیا جارہا ہے جبکہ نصاب کی تبدیلی کی منظوری نہ وفاقی حکومت نے اور نہ ہی صوبائی حکومت نے دی ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ خیبر پی کے نے افغان کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مراسلہ کے مطابق انگلش کی کتابوں میں ہر ایک صفحے پر افغانستان کا جھنڈا نمایاں ہے، جماعت ششم کی سوشل سٹڈیز کی کتاب میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے متنازعہ علاقوں کو انڈیا کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ انڈیا کو افغانستان کے دوست ملک کے طور پر نمایاں جبکہ پاکستان افغان بارڈر کو ڈیورنڈ لائن ظاہر کیا گیا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *