گلوکارہ قرۃ العین نے عمران خان کو اوقات یا د دلا دی

0

کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والی قرۃ العین نے عمران خان کے بارے مین ایک بار پھر ٹویٹر پر تنقید کر کےناقدین کی توجہ سمیٹ لی۔ سمی میری وار گانے کی سنگر نے عمران خان کے خلاف بہت سخت الفاظ استعمال کیے لیکن لگتا ہے کہ انہوں نے سابقہ مواقع سے سبق نہیں سیکھا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پر لکھا: عمران خان، تمہارے یہ الفاظ معیار کے مطابق ہونے چاہیے، اس سسٹم کےلیے جسے تم بدل دینا چاہتے ہو۔  لیکن ٹویٹر پر عمران خان کے مداحوں کو یہ بات بھی پسند نہ آئی اور ناقدین نے اپنی بندوقیں سنگر پر تان لیں۔ نسرین نامی ٹویٹر صارف نے لکھا: کسی چیز کی تبلیغ کرنے سے قبل اسے اپنا معمول بناو۔ کیا آپ نے جو الفاظ استعمال کرنے کے بعد ڈیلیٹ کیے وہ درست اور راست بازی پر مبنی تھے؟ سحر شنواری کا کہنا تھا: آپ کا اپنے الفاظ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ایک پڑھے لکھے انسان کو اس طرح کے الفاظ سرعام استعمال کرنے چاہیے؟ کچھ تو شرم کرو بی بی ؟*اسد بٹر نے احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا: آپ کے عمران خان کے بارے میں اسطرح کے الفاظ آپ کے فینز کو مشتعل کر سکتے ہیں اور آپ کے مداحوں میں کمی آ سکتی ہے۔ خان نامی ایک شخص نے مختصر جواب دیتے ہوئے لکھا : انسان کو اسی چیز کی تبلیغ کرنی چاہیے جو وہ خود کرتا ہو۔*اسفند یار بھٹانی نے لکھا: یہ کمال کا طنز ہے۔ اب آپ حیران ہوں گے کہ اس پر قرۃ العین کیا جواب سوچ رہی ہوں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *