مرد خواتین سے اور خواتین مرد سے مشابہت اختیار نہ کریں، امام کعبہ

12

مکہ مکرمہ ۔ مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی نے کہا ہے کہ مرد خواتین سے اورخواتین مرد سے مشابہت اختیار نہ کریں۔ مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی نے واضح کیاہے کہ شرم وحیااسلامی اخلاق کاتاج ہے، مردخواتین سے اورخواتین مرد سے مشابہت اختیارنہ کریں کیوں کہ ایک دوسرے کی مماثلت اورمشابہت بڑی برائی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی نے ایک بیان میں کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مبارکہ کا اہم مقصداعلیٰ اخلاق کی تبلیغ تھا، ایمان اور حسن اخلاق کاباہمی رشتہ چولی دامن والاہے، اخلاق عالیہ کی بدولت انسان کی پاکیزہ پہچان مکمل ہوتی ہے جب کہ اخلاق سے اعمال نامہ بھی بھاری ہوتا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *