پیراگون ایگزیکٹیو لاجز کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق زمین ڈاٹ کام کو حاصل

لاہور (سالار سلیمان سے  ) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام نے ایگزیکٹیو بلڈرز کے ساتھ مفاہمت کی اُس یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کی رو سے’’پیراگون ایگزیکٹیو لاجز‘‘ کی مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق صرف اور صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہونگے۔زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان اور ایگزیکٹیو لاجز کے شراکت دار محمد فرحان نے مفاہمت کی دستاویز پر اپنے دستخط ثبت کئے ۔دستخطی تقریب زمین ڈاٹ کام کے صدر دفتر واقع لاہور میں منعقد کی گئی تھی جس میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ابراہیم سہیل، بزنس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹرچوہدری لئیق افتخار اور ریجنل ہیڈ سیلز شجاع اللہ خان شریک تھے جبکہ ایگزیکٹیو لاجز کی جانب سے عمر ضیاء اورخواجہ نعمان نے شرکت کی۔
پیراگون ایگزیکٹیو لاجز علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپور ٹ سے صرف ۴ منٹ کی مسافت پر پیراگون سٹی میں واقع ہیں،جہاں پر وڈزبلاک اور ایمپریل بلاک ون میں ۴ مرلہ، ساڑھے ۴ مرلہ اور ۵ مرلہ کے خوبصورت اور دیدہ زیب گھر فروخت کیلئے موجود ہونگے جن کی تعمیر جدید نقشہ جات کے تحت دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین تعمیراتی سامان سے کی جائے گی۔ایگزیکٹیو بلڈرز اب تک کامیابی سے ایمپریل بلاک اور وڈز بلاک میں ۴ مرلہ، ۵ مرلہ اور ۱۰ مرلہ کے ۳۰۰ یونٹس کامیابی سے فروخت کر چکا ہے ۔مستقبل میں ایگزیکٹیو لاجز کی جانب سے پیراگون سٹی کے دیگر بلاکس میں پرتعیش اپارٹمنٹس اور ۲ ہزار سے زائد جدید گھر بھی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ایگزیکٹیو بلڈرز کا آغاز ۲۰۱۲ء میں ہوا تھا جو کہ پیراگون سٹی کے ماتحت معاون تعمیراتی ادارہ ہے ۔
اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ ہم زمین ڈاٹ کام میں ایگزیکٹیو بلڈرز کو نامور ڈویلپرز کی بڑھتی ہوئی زمین فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں جو اپنے منصوبوں کی برانڈ نگ، مارکیٹنگ اینڈ سیلز کے حوالے سے زمین ڈاٹ کام پر اعتماد کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈویلپرز کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی عکاسی ہے کہ ہماری ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کی خدمات،اسمارٹ مارکیٹنگ کے طریقے ،صارفین کی مثالی خدمات وغیرہ پر مارکیٹ کو نہ صرف اعتماد ہے بلکہ وہ اِن خدمات سے مستفید بھی ہوتی ہے ۔ ایگزیکٹیو بلڈرز کے شراکت دار محمد فرحان کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام سب سے بڑی مارکیٹنگ اور ٹیک کی کمپنی ہے اور ہم اس کمپنی کے ساتھ دیر پا کاروباری تعلقات دیکھتے ہیں۔
زمین ڈاٹ کام مارکیٹنگ اور سیلز سے متعلق خدمات کا مکمل احاطہ کئے ہوئے تمام خدمات پاکستان بھر کے نامور ڈویلپرز کو فراہم کرتی ہے جس سے نہ صرف اُن کو کاروباری معاملات میں آسانی پید اہوتی ہے بلکہ اُن کے صارفین بھی مطمئن رہتے ہیں۔اِن خدمات میں برانڈ مارکیٹنگ، پروموشن،سیلز،کسٹمر سپورٹ اور پراجیکٹ ڈیزائن وغیرہ شامل ہیں۔اِن خدمات کو مخصوص کاروباری ضروریات پوری کرنے کیلئے انفرادیت کے ساتھ تشکیل دیا جاتا ہے ۔
زمین ڈاٹ کام پاکستان کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ پورٹل ہے جہاں8ملین لسٹنگز موجو دہیں جبکہ اس ویب سائٹ کو ماہانہ 4.7 ملین لوگ وزٹ کرتے ہیں۔اس ادارے کے ساتھ 12500 رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں بھی کام کر رہی ہیں۔پاکستان کا پہلا اور واحد پرائس انڈیکس بھی زمین ڈاٹ کام نے ہی قائم کیا ہے جس سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ مستفید ہو رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *