معصوم زینب کا قاتل عمران انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش

6

لاہور۔ معصوم زینب کے قاتل عمران عرف مانا کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد کے روبرو عمران کو پیش کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عمران کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے تفتیش کے دوران اپنے مکروہ جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ مقدمے کے وکیل استغاثہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم عمران کا پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے اس لئے ملزم کی رپورٹ آج عدالت میں پیش نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ تفتیش سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ عمران ناصرف زینب بلکہ دیگر 7 بچیوں کے قتل میں بھی ملوث ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *