نشے كی لت نے لیلیٰ كا دماغ خراب كركے ركھ ديا ہے ، اداکارہ میرا

16

لاہور۔ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ لیلیٰ ايک سازشی ذہن كی عورت ہے نشے كی لت نے اس كا دماغ خراب كركے ركھ ديا ہے۔ اداكارہ ميرا کا کہنا ہے کہ ليلیٰ جيسی اداكارہ حقيقی زندگی ميں بھی ڈرامہ كرنے ميں مہارت ركھتی ہے، ليلیٰ سستی شہرت حاصل كرنے كيلئے ہر وہ حربہ استعمال كرسكتی ہے جس سے اس كو سستی شہرت مل سكے، ليلیٰ كو سب سے بڑا صدمہ اس بات كا ہے كہ ’’اس كا ميری بھابی بننے كا خواب چكنا چور ہوگيا۔ ‘‘ اداکارہ ميرا نے كہا كہ ليلیٰ ايک سازشی ذہن كی عورت ہے، نشے كی لت نے اس كا دماغ خراب كركے ركھ ديا ہے۔ اب وہ ميری بھابھی بننے كے خواب ديكھنا چھوڑ دے كيونكہ اب ميرے بھائی احسن كی شادی ہوچكی ہے اور اس كے دوبچے ہيں۔ انہوں نے ليلیٰ كی خود كشی كی مبينہ كوشش کے بارے میں سوال كے جوا ب ميں كہا كہ يہ بھی سستی شہرت حاصل كرنے كی ايک كوشش تھی ليكن اب عوام بيوقوف نہيں ہيں۔ انہوں نے اس بات كی سختی سے ترديد كی كہ نہ تو ميں نے ليلیٰ كی كوئی گاڑی واپس كرنی ہے اور نہ ہی كوئی پيسے ادھارلے ركھے ہيں، ليلیٰ صرف اپنی ماركيٹ ويليو بڑھانے كيلئے ميرا نام استعمال كرتی ہے ليكن ميں اس كے لئے دعا كرتی ہوں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *