ڈاکٹر شاہد مسعود صرف ایک مہرہ ہیں ان سے خبر کے ذرائع پوچھنا چاہیے ، رانا ثناء اللہ

1

لاہور ۔ وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ زینب قتل کیس کے ملزم کا بین الاقوامی گروہ سے کوئی تعلق نہیں، قصور واقعہ کارخ موڑنے کی کوشش کی گئی، چیف جسٹس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں ، عدالتی فیصلے تاریخ کا حصہ ہوتے ہیں، نواز شریف عدلیہ پر نہیں ایک فیصلے پر تنقید کررہے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود صرف ایک مہرہ ہیں ان سے خبر کے ذرائع پوچھنا چاہیے، (ن) لیگ نے سینٹ الیکشن کیلئے اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے، تمام احتجاج اور دھرنے آہستہ آہستہ دم توڑتے جارہے ہیں۔ پیر کو رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عمران کا بین الاقوامی گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،ڈاکٹر مسعود صرف ایک مہرہ ہیں ، شاہد مسعود انکشاف پر ان سے ذرائع پوچھنا چاہیے، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں، ڈاکٹر شاہد مسعود کس کے اشاروں پر قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قصور واقعے کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی ہے قوم کردار کشی کرنے والوں کو جانتی ہے، ایسے لوگ کس کے اشاروں پر قوم کو بیوقوف بناتے ہیں، ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہورہا ہے نواز شریف عدلیہ پر نہیں ایک فیصلے پر تنقید کررہے ہیں، نواز شریف کو فیصلے پر تنقید کرنے کا حق حاصل ہے، ایک مخصوص طبقہ معاملات کو الجھانے میں لگا ہوا ہے جھوٹ بولنے والوں کی باتوں کا آج تک کسی نے نوٹس نہیں لیا، عدالت کے فیصلوں پر تنقید ہوتی رہتی ہے۔ ہم عمران خان کی طرح پولیس کے آلہ کاربن کر اس کے گن نہیں گھاتے ، سینٹ الیکشن کیلئے (ن) لیگ اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے، تمام احتجاج ، دھرنے آہستہ آہستہ دم توڑنے جارہے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *