میگھا کا دبئی کے نامور بزنس میں سے اسکائپ پر نکاح

0000

لاہور: اداکارہ وماڈل میگھا نے سعودی عرب اور دبئی کے ناموربزنس مین نوید شر یف سے نکاح کرلیا تاہم اب ولیمہ کی تقریب فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور میں ہوگی۔ اداکارہ میگھا کا نوید شریف کے ساتھ نکاح اسکائپ کے ذریعے ہوا، اس موقع پرمفتی عاشق حسین نے نکاح پڑھایا اور نکاح کے موقع پر میگھا کے اہلخانہ شریک ہوئے۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ میگھا کا کہنا تھا کہ فروری کے پہلے ہفتے لاہور میں شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کرونگی، جس میں شوبزسمیت دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والے ساتھی فنکاروں، قریبی دوستوں اور صحافیوں کو بھی باقاعدہ طور پرمدعوکیا جائے گا۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہماری خوشی کے لمحات کواس وقت چارچاند لگ جاتے ہیں، جب اس میں قریبی لوگ شریک ہوں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *