انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو طلب کرلیا

3

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔ عمران خان کو 15 فروری 2014 کو ایس ایس پی تشدد کیس جبکہ 26 فروری 2014 کو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ عمران خان کو 15 اور 26 فروری کے لیے طلبی کے سمن جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کے سمن جاری کیے۔ پولیس نے گزشتہ روز ملزم عمران خان کے خلاف مقدمات میں عبوری چالان داخل کیا تھا۔ عدالتی نوٹس پر عمران خان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ کا ایڈریس درج ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *