متھیرا نے اپنا بریک اپ لیٹر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا

9

ابھی کچھ دن قبل کی بات ہے کہ ماتھیرا نے اپنی طلاق کی خبر پر میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا تھا لیکن اب انہوں نے خود ہی اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے
ذریعے اس خبر کی تصدیق کر دی۔ ماتھیرا نے فلنٹ جے نامی پنجابی سنگر سے 2013 میں شادی کی تھی۔ پچھلے ہفتے امیجز سے بات کرتے ہوئے ماتھیرا نے اشارہ کیا تھا کہ ان کی شادی مشکل حالات سے گزر رہی ہے لیکن انہوں نے ساتھ یہ میڈیا سے گزارش کی تھی کہ اس خبر کو خفیہ رکھا جائے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ میڈیا چینلز اور آن لائن پبلکیشنز میں ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں منفی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اسی وجہ سے ہمیں اس وقت حیرانی ہوئی جب انہوں نے انسٹا گرام پر کچھ پوسٹ شئیر کیں جس میں انہون نے خود ہی اپنی طلاق کی خبر بریک کی اور اپنے سابقہ خاوند کےلیے احساسات کا اظہار اور اپنے رشتہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے سابقہ خاوند کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا: میں نے اس شادی کو بچانے کی بہت کوشش کی۔ یہ کام آسان نہیں تھا۔ معاشرے کے لوگ مجھے جج کریں گے کیونکہ ہمارے معاشرے میں ہمیشہ خواتین کو ہی الزام دیا جاتا ہے اور انہیں پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔ اب طلاق ہو چکی ہے تو ہو جائے۔ مجھے معلوم ہے میں کس اذیت سے گزری
ہوں اور گذر رہی ہوں اور یہ میں کسی اور کو بتانا نہیں چاہتی۔ میں اب تک اپنے بچے کو پالتی آئی ہوں اور آگے بھی پال لوں گی، میں آپ سے پیار کرتی ہوں اب بھی۔ اگرچہ یہ سچ ہے کہ آپ مجھ سے محبت نہیں کرتے۔  میں نے صرف تم سے پیار کیا ہے اور ابھی کرتی ہوں لیکن اب ہمارے بیچ فاصلہ ہو گا۔ میں ہار گئی ہوں کیونکہ میں تمہیں جیتتا دیکھنا چاہتی ہوں۔ میں آپ کےلیے ایک اچھی زندگی اور اچھے رشتے کی دعا کرتی ہون۔ مجھے معلوم ہے میری غیر موجودگی پر آپ مجھے یاد نہیں کرو گے۔ میں ایک بار پھر آپ کو سرم عام کہتی ہوں کہ آئی لو یو۔ میں اور آہل کبھی آپ کی زندگی میں واپس نہیں آئیں گے۔ آپ کے پاس ہر وہ چیز ہے جو آپ چاہتے ہیں کیونکہ آپ راک سٹار ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہم میں سے ایک شخص تو خوشحال زندگی اور اچھا وقت گزار سکتا ہے۔ آپ مجھے اپنی زندگی کا اندھیر لمحہ قرار دیتے ہیں۔ ٹھیک ہے۔ اللہ تو دیکھ رہا ہے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ اب آپ کی زندگی روشنی سے بھر جائے۔  وہ مزید لکھتی ہیں: میرا بیٹا میری زندگی ہے اور یہی میرا سب کچھ ہے۔ اب مجھے پیار لفظ پر یقین نہیں رہا۔ تم جیت گئے ہو۔ میں سر عام اپنی ہار کا اعلان کرتی ہوں۔ میں ہمیشہ کہتی تھی کہ میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتی لیکن آپ نے آج خود ہی مجھے اکیلا چھوڑ دیا۔ اب ہمارے پاس واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ آپ کو آزادی مبارک ہو۔  اپنی تیسری پوسٹ میں انہوں نے لکھا: آپ ایک ایسا اجنبی شخص ہو جو میرے بارے میں بہت کچھ جانتا ہے۔ ایسا اجنبی جس سے میں محبت کرتی ہوں لیکن کبھی اس کی زدنگی میں واپس نہیں آپاوں گی۔ آخری بار آپ کو الوداع کہہ رہی ہوں۔ اگلی لڑکی کے لیے تیار ہو جائیں۔ میں اب حقیقت میں آپ کی سابقہ بیوی بننے والی ہوں۔ ماتھیرا کے خاوند نے بھی جواب دینے میں دیر نہیں کی۔ انہوں نے ایک سیلفی شئیر کی اور لکھا: یہ پیغام مجھے میری سابقہ بیوی ماتھیرا نے لکھا ہے جس میں وہ لکھتی ہیں:
تمہیں ایک بار پھر سنگل لائف ملی ہے اس پر میں تمہیں مبارکباد دیتی ہوں۔ میں اس جملے پر ہنس بھی نہیں سکتا۔ ہر کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں۔ سچ بات یہ ہے کہ میں لوگوں کو جذباتی باتوں میں پھانسنے کی کوشش نہیں کرتا اور نہ ہی اس طرح کی باتیں سوشل میڈیا پر لکھ کر عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا: مجھے ہزاروں لوگوں نے طلاق اور اس کی وجوہات جاننے کےلیے میسج کیے ہیں لیکن میں نے کسی کو بھی جواب نہیں دیا۔ میری ذاتی زندگی اب بھی ذاتی ہی ہے کم از کم میری طرف سے تو ایسا ہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمیں فالو کرنے والے لوگ اتنے سمجھدار ہوں گے کہ خود اندازہ لگا پائیں کہ کس طرح کے واقعات میں طلاق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میں اپنا معاملہ اللہ کے ہاتھ میں
چھوڑتا ہوں۔ وہی اںصاف کر سکتا ہے۔ ایک بار پھر میری دعا ہے کہ اللہ ہم دونوں کو طلاق جیسے ناپسندیدہ عمل سے گزرنے پر معاف فرمائے۔

3

7

source : https://images.dawn.com

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *