جمعہ سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

9

اسلام آباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اورفروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے۔ 9 فروری سے ہوائوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کومری وگلیات میں شدید برفباری ہوگی اورجمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں اورکوئٹہ اور قلات ڈویژن میں برفباری کا امکان ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *