چین نے پہلی بار پاکستان سے مچھلی درآمد کرنا شروع کر دی

2

ارمقی۔ چین نے پاکستان سے سی فوڈ کی پہلی کھیپ درآمد کر لی۔ اس سی فوڈ میں 1150 کلو گرام فروزن فش اور جھینگے شامل تھے۔ یہ خبر انٹرنیشنل ٹریڈ لمیٹڈ کے سربراہ شوہائی جیان سین نے سنائی۔ عام طور پر ارومقی مین دوسرے ممالک سے سی فوڈ اور فروٹ کی درآمد ہوتی ہے۔ پہلی بار ارومقی ائیر پورٹ پر پاکستان سے در آمد کیے گئے سی فوڈ کی کھیپ اتاری گئی۔ شہائی کا کہنا تھا کہ کمپنی اگلے چند دنوں میں مزید سامان درآمد کرے گی کیونکہ جوں جوں شنکیانگ کی معیشت بہتر ہوتی جائے گی، درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا کیونکہ سی فوڈ اور فروٹ کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔ ارومقی ائیر پورٹ پر دنیا کے 21 ممالک سے 41 روٹس پر پروازیں اڑان بھرتی ہیں جن میں سے زیادہ تر پروازیں، سینٹرل اور ویسٹ ایشیا اور روس کی طرف جاتی ہیں۔ سلک روڈ اکنامک بیلٹ کےلیے شنجیانگ ایک بہت اہم علاقہ ہے۔ پچھلے سال اس علاقے کی غیر ملکی تجارت میں 17 فیصد اضافہ دیکھنے کوملا۔ 2017 میں شنجیانگ نے 2 اعشاریہ 9 بلین ڈالر کی اشیاء درآمد کیں جو پچھلے سال کے
مقابلے میں 42 فیصد زیادہ تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *