ٹرائی روم میں خفیہ کیمروں کا کیسے پتہ لگائیں؟

سپیشل رپورٹ

try

اکثر خواتین کپڑوں کی خریداری کے دوران گارمنٹ شاپ کے 'ٹرائی روم' کا بلا جھجک استعمال کرتی ہیں اور انہیں اس بات کا بالکل احساس نہیں ہوتا کہ اس کمرے میں بھی خفیہ کیمرے ہو سکتے ہیں۔

لہذا کسی بھی اسٹور میں کپڑوں کی خریداری کے دوران ٹرائی روم کے خفیہ کیمروں پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔

سوال یہ ہے کہ یہ کیسے معلوم کیا جائے کہ یہاں کیمرے ہیں؟ اس کے چند طریقے ہیں۔

نمبر ایک: کمرے میں جانے کے بعد سب سے پہلے اچھی طرح دیکھ لیں کہ کہیں کیمرا تو نہیں۔

نمبر دو: یہ دیکھیں کہ کمرے میں کتنے آئینے لگے ہیں۔

نمبر تین: آپ آئینے کو اپنی انگلی سے چھو کر دیکھیں، آپ کو اپنی انگلی کا عکس آئینے میں نظر آئے گا، اگر آپ کی انگلی اور اس عکس کی انگلی میں گیپ (فاصلہ) ہے تو اس کا مطلب وہ آئینہ صحیح ہے۔

نمبر چار: اگر آپ کی انگلی کا عکس اور آئینے میں بننے والا عکس آپس میں ٹچ ہو جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ دوہرا شیشہ ہے آئینہ نہیں ہے، یعنی وہ ایک طرف دیکھنے میں آئینہ ہوگا اور دوسری طرف ٹرانسپیرنٹ شیشہ ہوگا، جس کا مطلب یہ کہ آپ کو کہیں بیٹھے لوگ دیکھ رہے ہیں۔

نمبر پانچ: اپنے فون کا انٹرنیٹ اوپن کرکے دیکھیں، اگر کمرے میں خفیہ کیمرا ہوگا تو آپ کا پیچ ٹھیک سے اوپن نہیں ہوگا۔

نمبر چھ: آپ اپنے موبائل سے کسی کو کال کرکے دیکھیں، اگر کال نہ ملے تو کمرے میں خفیہ کیمرے کے بہت امکانات ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *