جمہوریت کی وکیل عاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں

asma jahangir

معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، عاصمہ جہانگیر سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے لیے بھی کام کرتی رہی تھیں،اس کے علاوہ عدلیہ بحالی تحریک میں بھی انہوں نے فعال کردار ادا کیا۔ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سمیت دیگر سینیئر وکلا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی اچانک وفات سے صدمہ پہنچا، عاصمہ جہانگیر کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے بھی عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فرد نہیں بلکہ انسانی حقوق کے لیے موثر آواز تھیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *