کیا عمران خان اور بشری مانیکا کا نکاح دوران عدت ہوا؟

2

لاہور۔ کیا عمران خان اور بشری مانیکا کا نکاح دوران عدت ہوا؟تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی کی خبر بریک کرنے والے عمر چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے جب بشری مانیکا سے شادی کی تو اس وقت وہ دوران عدت میں تھیں۔عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ جس طرح اسلام میں عورت کو عدت کی مدت پوری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی طرح عورت پر یہ بھی لازم ہے کہ وہ دوران عدت نکاح نہیں کر سکتی لیکن عمران خان اور بشری مانیکا کا جب نکاح ہوا تب وہ عدت میں تھیں۔اور علما کرام کو اس معاملے پر غور کرنا چاہئیے کہ کیا دوران عدات نکاح ہو سکتا ہے۔بشری مانیکا کی قریبی سہیلی فرح خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشری مانیکا کی نکاح کی عدت 14فروری کو ختم ہوئی تھی۔ اور عمران خان نے بشری مانیکا سے نکاح ان کی عدت ختم ہونے کے بعد کیا تھا۔لیکن عمر چیمہ نے اس بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں ا بھی بھی اس بات پر قائم ہوں کے عمران خان کی شادی یکم جنوری کو ہوئی تھی۔اور اس وقت وہ عدت میں تھی۔یا د رہے کہ عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق میڈیا پر بہت قیاس آرائیاں ہوتی رہی لیکن گزشتہ روز عمران خان اور بشری مانیکا کی تیسری شادی کی تصاویر منظر عام پر آ گئی تھیں۔جس کے بعد کسی کی طرف سے عمران خان کو مبارک باد دی جا رہی ہے تو کسی کی چرف سے ان کو ایک روحانی پیشوا سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *