عمران خان کی تیسری شادی بین الاقوامی میڈیا کی سرخیوں میں شامل

4

سابق کرکٹراور پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کوعالمی میڈیا میں بھی بھرپور پذیرائی ملی ہے جسے برطانوی ،امریکی اوربھارتی میڈیا نے کپتان کی تیسری شادی کی خبروں کو ہیڈلائنزمیں رکھا۔برطانوی خبررساں ایجنسی نے پی ٹی آئی سربراہ کی شادی کواپنی ہیڈ لائن میں رکھا۔خلیج ٹائمزنے لکھا کہ عمران خان نے پانچ بچوں کی ماں بشری مانیکا اور اپنی روحانی پیشوا سے شادی کرلی۔بھارتی چینل ٹائمز نا نے کہا ورلڈ کپ جیتے والے کپتان عمران خان کی شادیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ این ڈی ٹی وی نے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہے کہ عمران خان نے شادی کی ہے۔انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ عمران خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ زی ٹی وی نے کہا کہ کرکٹراورسیاستدان روحانی پیشوا بشری مانیکا سے شادی کرلی ہے۔ہندوستان ٹائمز ، دی ہندو،العربیہ نے بھی عمران خان کی شادی کی خبروں کو سرفہرست رکھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *