جلد ہی ایک ہزار پاکستانی فوجی تعینات کیے جائیں گے ، وزیر دفاع خرم دستگیر

5

اسلام آباد ۔ پاک فوج کے اہلکاروں کی سعودی عرب تعینات کی معاملے پر وزیر دفاع خرم دستگیر نے سینیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ جلد ہی پاک فوج کے ایک ہزار اہلکار سعود ی عرب میں تعینات کیے جائیں گے جن کا مقصد سعودی فوج کی تربیت او ر ان کی رہنمائی ہو گا تاہم چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے خرم دستگیر کی بریفنگ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیاہے ۔ سینیٹ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے خرم دستگیر کا کہناتھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں ،پاک فوج کے 1600 اہلکار سعودی عرب میں تعینات ہیں جبکہ دس ہزار دسعودی فورسز کے اہلکار پاکستان میں ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں اور وزیراعظم نے تربیت کیلئے مزید اہلکاروں کی سعودی عرب میں تعیناتی کیلئے منظوری دی ہے جس کے تحت جلد ہی ایک ہزار پاکستانی فوجی تعینات کیے جائیں گے ۔خرم دستگیر نے بتایا کہ سعودی عرب کی مسلح افواج کے دستے نے یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی حصہ لیا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *