احد چیمہ کی گرفتاری کی وجہ سے نیب لاہور آفس کے باہر رینجرز کی اضافی کمپنی تعینات

لاہور۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) میں تناؤ کے تناظر میں نیب لاہور آفس کی سیکیورٹی اور حفاظت کےلئے رینجرز کی ایک اضافی کمپنی تعینات کردی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق رینجرز کی اضافی کمپنی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی درخواست پر تعینات کی گئی ہے۔ نیب آفس کے باہر گزشتہ شام ہی کو رینجرز اہلکار تعینات کر دیئے گئے تھے، تاہم کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے اور نیب آفس کی حفاظت کےلئے رینجرز کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *