خواجہ سعدرفیق کا فواد چودھری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

جھوٹے الزامات کیوں لگائے ،مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ سعد رفیق نے ترجمان تحریک انصاف کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمافوادچودھری نے22 فروری کو ان کی ذات پر جھوٹے الزامات لگائے ، فواد چودھری 14 روز میں الزامات ثابت کریں، معافی مانگیں یا ہتک عزت کےدعوے کا سامنا کریں۔ فواد چودھری نے کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے سعد رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کامطالبہ کیا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *