سری دیوی کی موت حادثاتی طورپر باتھ ٹب میں گرنے کی وجہ سے ہوئی، فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی

دبئی ۔ بالی ووڈاداکارہ سری دیوی گزشتہ روز دبئی میں انتقال کرگئیں اور کہاجارہاتھا کہ دل کا دورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا ، بعدازاں یہ اطلاعات آئیں کہ وہ واش روم میں گریں اور ہسپتال لایاگیاتوموت کی تصدیق ہوگئی جبکہ عرب میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سری دیوی کو ہسپتال لایاہی نہیں گیا بلکہ سیدھا دبئی فارنزک ڈیپارٹمنٹ لایاگیاجس کے بعد حالات مشکوک ہوگئے اور قتل کا شبہ بھی ظاہر کیاجانے لگا لیکن اب دبئی کے حکام نے موت سے متعلق اعلان کردیا ہے ۔ ٹائمزآف انڈیا کے مطابق فارنزک رپورٹ میں قراردیاگیا ہے کہ سری دیوی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ’ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ فارنزک ڈاکٹراس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہی ہوئی اور کوئی بھی ایسی مشکوک چیز نہیں جس کی وجہ سے موت پر سوال اٹھایاجاسکے‘۔ ذرائع کے مطابق سری دیوی کا جسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت منتقل کیاجائے گا جہاں ان کی آخری رسومات اداکی جائیں گی:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *