آ رمی چیف سے کمانڈر ایرانی فضائیہ کی ملاقات

آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی فضائیہ کے کمانڈر کی آرمی چیف سےجی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایرانی ایئر چیف مارشل اپنے پاکستانی ہم منصب ایئر چیف مارشل سہیل امان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی کا یہ دورہ، پاک ایران عسکری و دفاعی قیادت کے درمیان وفود کے تبادلوں کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔ اس دورے کے دوران وہ نہ صرف اپنے ہم منصب بلکہ دیگر عسکری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایران کے اینٹی نارکوٹک بورڈ کے سربراہ بریگیڈیئر محمد مسعود زاہدیان بھی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جو اپنے پاکستانی ہم منصب مسرت نواز ملک سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستان میں انسداد جرائم و انسداد منشیات سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *