لاہور کی اورنج لائن میٹرو ٹرین چلا دی گئی

لاہور۔ لاہور میں اورنج لائن ٹرین کی منہ دکھائی کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے کے اوپر کام جاری ہے۔اور اب لاہوریوں کے لئے اس سے متعلق خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔آج اورنج میٹرولائن ٹرین کو ٹیسٹ کے طور پر چلا یا گیا۔اور ڈیرہ گجراں ڈپو سے میٹر ٹرین کی ٹیسٹ رننگ کا آغاز ہوا۔ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس منصوبے کو 28 ستمبر 2018ء کو مکمل طور پر فعال کر دیاجائے گا جس کے بعد اہلیان لاہور اورنج لائن ٹرین کے ذریعے سفری سہولیات حاصل کر سکیں گے۔یاد رہے کہ لاہور میں زیر تعمیر اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل پر ایک ارب 50 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *