ایف سی نے بلوچستان سے اسلحے بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا

راولپنڈی:  پاک سر زمین سے فسادیوں کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ایف سی بلوچستان نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کیے۔ چمن، سبی، اوچ، کوہلو میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا جن میں خودکش جیکٹس، سب مشین گنز، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز اور بارودی مواد شامل ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *