سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ ان کو قتل کیا گیا ، رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی

ممبئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنین سوامی نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ ان کو قتل کیا گیا۔ بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے انتقال سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں، ہفتہ 24 فروری کی رات یہ خبر سامنے آئی کہ سری دیوی دبئی میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئیں مگر اداکارہ کی فرانزک رپورٹ نے اس خبر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ موت ہوٹل کے باتھ روم میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ سری دیوی کا قتل کیا گیا جب کہ انہوں نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو اداکاراؤں کے ساتھ غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے مورود الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں پر مجھے حیرت ہورہی ہے کیوں کہ سری دیوی کبھی بھی اس مقدار میں شراب نہیں پیتی تھیں تو پھر وہ کیسے ان کے وجود میں داخل ہوگئی، کیا انہیں زبردستی شراب پلائی گئی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *