سپریم کورٹ نے دوہری شہریت والے سینیٹرز کا نوٹی فیکیشن روک دیا

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے شہریت رکھنے والے نومنتخب سینیٹرز کا نوٹی فیکیشن روکنے کا حکم دیدیا ہے۔ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ نومنتخب ہونے والے چار سینیٹرز دوہری شہریت کے حامل ہیں جن میں پی ٹی آئی کے رہنما چودھری سرور، ہارون اختر نزہت صادق اور سعدیہ شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن ان سینیٹرز کا نوٹی فیکیشن جاری نہ کرے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *