بٹ کائن انوینٹر پر 5بلین ڈالر فراڈ کا الزام

جیف فیلے

بٹ کائن کے بانی کریگ رائٹ  پر 5 بلین ڈالر کی رقم کی خورد برد کا الزام لگایا جا رہا ہے۔   رائٹ جنہوں نے 2016 میں دعوی کیا تھا کہ انہوں نے متبادل نام کے ساتھ کمپوٹر بیسڈ کرنسی ایجاد کی تھی پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی کنٹریکٹ اور دستخطوں کے زریعے اپنے ساتھی ڈیو کلیمن کے اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ کلیمن کے بھائی نے اپنی درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ کلیمن جو خود بھی کرپٹو کرنسی کے شوقین تھے کی 2013 میں موت واقع ہو گئی تھی۔ کلیمن کی فیملی نے دعوی کیا ہے کہ وہ ایک ملین سے زیادہ بٹ کاون اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی ملکیت رکھتے ہیں جو ان کے فیملی ممبر کلیمن نے اپنے زندگی کے دوران متعارف کروائے تھے اور ان اثاثوں کی قیمت اب 5 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ یہ درخواست کلیمن فیملی نے ویسٹ پام بیچ فلوریڈا کے فیڈرل کورٹ میں 14 فروری کو جمع کروائی۔  کلیمن کے وکیل نے اپنی درخواست میں لکھا: کریگ نے جعلی کنٹریکٹس کے زریعے ڈیو کے اثاثے اور کمپنیاں ہتھیا لیں۔ کریگ نے ان کنٹریکٹس کی تاریخ پیچھے کی اور ڈیو کے جعلی دستخط بھی کیے۔ رائٹ ایک آسٹریلین شہری ہیں جو لندن میں رہتے ہیں
انہوں نے اس شکایت پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ اس درخواست میں ان پر پارٹنر شپ کے اصولوں کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے غیر منصفانہ طریقے سے اپنے پارٹنر کی دولت پر ہاتھ صاف کیے اور دولت اکٹھی کی۔ ابھی تک رائٹ کی طرف سے کسی اٹارنی کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ رائٹ اور کلیمن نے مل کر ایک کمپنی فلوریڈا میں قائم کی جسے انہوں نے ڈبلیو اینڈ کے انفو ڈیفنس ریسرچ ایل ایل سی کا نام دیا۔ 2011 میں قائم کی گئی اس کمپنی کا مقصد کرپٹو سکیورٹی پر فوکس کرنا تھا۔ اس سے قبل بھی یہ دونوں شخصیات مل کر بٹ کائن کی ڈویلپمنٹ پر کام کر چکی تھیں اور بہت سے مائننگ آپریشنز مکمل کر چکی تھیں۔ کلیمن کی موت کے وقت اس جوڑی کے پاس 1.1 ملین بٹ کائن موجود تھے۔  رائٹ نے 2016 کے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ وہ اس ٹیم کے اہم ممبر تھے جس نے بٹ کائن سافٹ وئیر تیار کیا اور انہوں نے اس وقت اپنا دوسرا نام ساتوشی ناکاموٹو استعمال کیا۔ جب لوگوں نے اس دعوی پر سوال اٹھانے شروع کیے تو رائٹ کا جواب تھا کہ انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مزید ایسا کوئی ثبوت نہیں دیں
گے جس سے ثابت ہو کہ وہ بٹ کائن کے اصل خالق ہیں۔ اپنی درخواست میں کلیمن کے بھائی نے رائٹ کے ساتھ کیے گئے ای میلز کا حوالہ دیا جس میں رائٹ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ کلیمن کے 3 لاکھ بٹ کائنز اپنے قبضے میں کیے ہوئے ہے۔  ڈیو نے بتایا کہ آپ کے پاس ایک ملین بٹ کائن موجود تھے اور آپ کا کہنا ہے کہ ان کے اپنے صرف 3 لاکھ تھے۔ میں سمجھتا تھا کہ باقی 7 لاکھ بھی تمہارے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟انہوں نے اپنی ای میل میں لکھا۔ رائٹ نے جواب میں لکھا کہ ہاں ایسا ہی ہے۔ لیکن اس میں سے وہ نکالنے ہوں گے جو کمپنی کی ضرورت تھے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *