سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو کل طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے ججوں کو گالیاں دینے پر سابق سینیٹر کو نوٹس جاری کر کے کل طلب کرلیا ہے۔ نہال ہاشمی کی ججوں کو گالیاں دینے کی ویڈیو کمرہ عدالت میں چلائی گئی ت.چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا سن لیں آپ کے مؤکل کیا کہہ رہے ہیں نہال ہاشمی نے رہا ہونے کے بعد گالیاں دیں ، کیوں نہ انکی سزا بڑھا دیں.وکیل نے استدعا کی کہ نہال ہاشمی کی گالیوں کے الفاظ عدالتی حکم نامے میں نہ لکھے جائیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا نہال ہاشمی کی گالیاں سارے پاکستان نے سنیں ، ہم نے اپنے راستے کا انتخاب کر لیا ہے ، یہ الفاظ عدالتی حکم نامے میں لکھوانے میں کوئی شرم نہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *