دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز 13مارچ کو فرد جرم عائد کر ے گا ۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ دانیال عزیز کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں ‘ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ پریس کانفرنس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا؟۔ سپریم کورٹ میں دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ دانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ دانیال عزیز کے وکیل نے کہا کہ ہم نے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ آپ کہنا چاہتے ہیں پریس کانفرنس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا؟۔ دانیال عزیز کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت آئندہ سماعت پر دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کرنے کا عدالت نے فیصلہ کیا ہے۔ کیس کی سماعت 13 مارچ کو کی جائے گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *