کس نے کیا کام کیا وہ سب کے سامنے ہے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کس نے کیا کام کیا وہ سب کے سامنے ہے ، عوام جولائی میں فیصلہ کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں بجلی کی پیداوار ضرور ت سے زيادہ ہے ، یہ کام پچھلی حکومتیں بھی کرسکتی تھیں لیکن کسی نے معاملات سدھارنے کا سوچاتک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ملک میں گیس اور بجلی کا بحران تھا، سارے کام رکے ہوئے تھے، آج صورتحال بہتر ہے، ملک میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، جہاں بجلی چوری ہوتی ہے ہمیں مجبوراً لوڈ شیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ترقی کے راستے پر چل رہا ہے، یہ نوازشریف کا وژن تھا جسے پورا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردیاں گزری ہیں،گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات بہت کم ملیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *