وہ چھ اداکارائیں جنہوں نے ماں بننے سے انکار کر دیا

ہم اکثر سلیبرٹیز کی پریگننسی اور بچوں کی پیدائش کی خبریں سنتے ہیں۔ جن سٹارز کے بچے نہیں ہوتے ان پر سوال اٹھائے جاتے ہیں اور ان کی پلاننگ کے بارے میں چہ میگوئیاں کی جاتی ہیں۔ لیکن لوگ جس چیز کو نظر انداز کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ کچھ ایسی خواتین بھی ہیں جو جان بوجھ کر ماں بننے سے انکاری ہیں۔ ذیل میں ہم ان 6 خواتین کا ذکر کریں گے جنہوں نے منصوبہ بندی کے تحت ماں نہ بننے کا فیصلہ کیا اور اس بات کا کھلے عام اقرار بھی کیا۔ *

*1۔ ریکھا*

*ایک موقع پر انوپما چوپڑا سے گفتگو کرتے ہوئے ریکھا نے کہا: میری زندگی کا مقصد صرف بیوی یا ماں بننا نہیں ہے۔ میری زندگی کا مقصد ایک اچھا انسان بننا ہے ۔ میں اکیلی نہیں ہوں۔ میں ہر خاتون ہوں اور ہر مرد بھی ہوں۔

*2۔ اوپرا ونفری*

*ایک ہالی وڈ رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے اوپرا نے کہا: اگر میرے بچے ہوتے تو وہ مجھ سے نفرت کرتے کیونکہ میری زندگی میں کسی چیز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا اور یہ میرے بچے نہ ہوتے۔

*3۔ چیلسی ہینڈلر*

*امنڈا کیڈینٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ہینڈلر کا کہنا تھا: میرے پاس بچوں کی پیدائش اور دیکھ بھال کا وقت نہیں ہے۔ بچپن ہر کسی کے لیے تکلیف دہ ہوتا ہے۔
مجھے اندازہ نہیں ہے کہ اگر میرے بچے ہوں تو میں انہیں صحیح طرح سے ہینڈل کر پاوں گی یا نہیں خاص طور پر اگر میری بیٹی ہو اور اسے میرے جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑے۔ یہ صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ دوسروں کےلیے بھی تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ ۔ کیا ہوا اگر وہ ماں نہیں بنی کیونکہ ایک ایکٹر، کامیڈین، رائٹر، ٹی وی ہوسٹ اور پروڈیوسر ہوتے ہوئے وہ پہلے ہی بہت کچھ ہیں۔

*4۔ کیمرون ڈیاز*

*یہ خاتون بہت اچھے طریقے سے جانتی تھیں کہ انہیں بچے کیوں پیدا نہیں کرنے ہیں۔ وہ کہتی ہیں: بچہ پیدا نہ کرنے سے میرے لیے آسانی پیدا ہوتی ہے لیکن یہ فیصلہ ایک آسان فیصلہ نہیں ہے۔ میں لوگوں کا تحفظ چاہتی ہوں لیکن مجھے کبھی ماں بننے کا شوق محسوس نہیں ہوا۔

*5۔ ایلن ڈی جینرس*

*یہ خاتون اب ساٹھ برس کی ہو چکی ہیں اور ہر کوئی حیران ہے کہ انہوں نے بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیسے کیا۔ وہ کہتی ہیں۔ ہم اچھے والدین بن سکتے ہیں لیکن بات یہ ہے کہ ہم انسان ہیں۔ جب تک ہمیں یہ پکا یقین نہ ہو کہ ہم اپنے فرائض پوری طرح نبھا سکیں گے تب تک ہمیں ایسا اہم فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں اپنے جانوروں سے پیار ہے وہی کافی ہے۔

*6۔ جینیفر انسٹن*

*الیور کو انٹرویو دیتے ہوئے جینیفر نے تمام ناقدین کے منہ بند کرتے ہوئے کہا: میں اس طرح کے دباو برداشت نہیں کرتی جو لوگ مجھ پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں یا دوسری خواتین پر ڈالتے ہین جیسا کہ یہ کہنا کہ تم لوگ ماں نہ بن کر عورت نام پر دھبہ ثابت ہوئی ہو۔ یہ بلکل ٹھیک نہین ہے۔ ضروری نہیں کہ جس کے جسم سے بچہ نہ نکلے وہ ماں نہ ہو۔ ایک خاتون بہت سے طریقوں سے ماں کا روپ دھار سکتی ہے جیسے کتوں، دوستوں، دوستون کے بچوں کی دیکھ بھال کر کے:۔

source : https://tribune.com.pk

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *