جرمنی کے بڑے اخبار میں برہنہ ماڈل لڑکیوں کی تصاویر

برلین میں جرمنئ کے سب سے بڑے اخبار کے مطابق ان کا صدیوں سے برہنہ ماڈل لڑکیوں کی نمائش کا سلسلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ پیر کے دن روزنامہ بِلڈ کے ترجمان نے کہا:' اب ہم مزید برہنہ عورتوں کی تصاویر اپنے اخبار میں شائع نہیں کریں گے۔ 'انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے " بہت سی خواتین کو یہاں ایڈیٹوریل ڈیپارٹمنٹ میں بھی اورخواتین قارئین کو بھی یہ تصاویریں ذلت آمیز اور افسوسناک لگتی ہیں ۔ " 2012 میں انہوں نے برہنہ چھاتی والی خواتین کی تصاویر فرنٹ پیج کی بجائے اندر کے صفحات پر لگانا شروع کر دیں۔پیر کے دن کیا گیا اعلان صفحہ نمبر 9 پر ایک نیم برہنہ خاتون کی تصویر کے ساتھ تفصیلی موجود ہے جس پر لکھا ہے: نیا اور عصری فوٹو گرافی کا سٹائل ۔" اخبار میں لکھا ہے کہ اب جب وہ خود ایسی تصاویر نہیں بناتے" اور بھی بہت سی
ایسی تصاویر ہیں جن کے بارے میں سارا ملک بات کر رہا ہے۔ " اور اب بھی یہ تصویر کشی کی دنیا میں اپنا راستہ تلاش کر لیں گی۔ لیکن یہ سلسلہ اب اختتام کو پہنچ چکا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *