پاکستان آمد کے ذکر پر ملالہ آبدیدہ

طالبات کی تعلیم کے لیے سرگرم اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان آمد کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، کہتی ہیں کہ پانچ سال بعد پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں۔ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں تقریب ہوئی، اس موقع پر انہوں نے حاضرین کو اردو کے علاوہ پشتو میں بھی خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال بعد پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں، میں چاہتی تو کبھی ملک نہ چھوڑتی لیکن ڈاکٹروں نے سرجری کا کہا۔ملالہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل پاکستان کی نئی نسل ہے،ملالہ فنڈ پہلے ہی پاکستان میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کر رہا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ آپ لوگ بھی ملالہ فنڈ میں تعاون کریں گے، ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ پاکستان میں ہوں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *