اعلیٰ سرکاری افسران نے دہری شہریت کیسے حاصل کی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اعلی سرکاری افسران کی دہری شہریت سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں۔ کابینہ کے ذرائع کے مطابق سیکریٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا کے علاوہ جن افسران کی غیر ملکی شہریت ہے ان میں وفاقی سیکریٹری برائے انسانی حقوق رابعہ جویری آغا اور وفاقی سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ سمیرا نذیر صدیقی بھی شامل ہیں جو وزارت منصوبہ بندی کے سیکریٹری شعیب صدیقی کی اہلیہ ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں اور ان ممالک سے وفاداری کا حلف اٹھانا پڑتا ہے۔ تاحال یہ بات سامنے نہیں آئی کہ احمد نواز سکھیرا، رابعہ جویری آغا اور سمیرا نذیر صدیقی سمیت دیگر افسران نے سرکاری افسر ہوتے ہوئے غیر ملکی شہریت کیسے حاصل کی۔ یہ سوال بھی غور طلب ہے کہ کیا ان افسران نے اپنی سالانہ آمدن و اخراجات کی تفصیل میں اس دہری شہریت پر اٹھنے والے اخراجات ظاہر کئے یا چھپائے۔ یاد رہے کہ عدالت عظمی بے دہری شہریت کے حامل افسران کی فہرست وفاقی حکومت سے طلب کی تھی جو گذشتہ دنوں جمع کروا دی گئی ہے۔ ان میں سے کئی افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں جنہوں نے اپنی شہریت چھپائی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *