احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائیگا، خادم حسین رضوی

لاہور ۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ اگر معاہدہ فیض آباد پر آج بدھ تک عملدرآمد نہ کیاگیا تو ان کے احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائیگا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں شہر شہر نگر نگر احتجاجی دھرنے دئیے جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے داتا دربار کے باہر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دئیے گئے احتجاجی دھرنے کے دوسرے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا خادم حسین رضوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا جن مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا تھا وہ ابھی تک پورے نہیں کئے گئے اور نہ ہی انتخابی اصلاحات میں ترمیم کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک لبیک کے شہداء کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ بھی منظر عالم پر لائی جائے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کے پاس آج تک کی ڈیڈلائن ہے داتا دربار کے باہر احتجاجی دھرنے سے ٹریفک بری طرح جام رہی اورشہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *