نازیہ حسن کی 53ویں سالگرہ پر گوگل کاخراج تحسین

کراچی۔ پاکستان میں پاپ موسیقی کونیا انداز دینے والی گلوکارہ نازیہ حسن کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن کے بارے میں کسی کو گمان نہیں تھا کہ وہ آگے چل کر اپنا اور ملک کا نام روشن کریں گی۔ نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب کو پاکستان میں پاپ موسیقی کا بانی کہا جاتاہے۔ نازیہ نے مشرقی اور مغربی موسیقی کے امتزاج سے ایسے گیت پیش کیے جو برسوں گزر جانے کے بعد بھی بے حد مقبول ہیں۔ 80 کی دہائی میں بھارتی فلم ’’قربانی‘‘ کے لیے گائے گیت’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ نے نازیہ حسن پرشہرت کے دروازے کھول دیے جب کہ انہیں اس گیت کے لیے بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ فلم فیئر سے نوازا گیا اور وہ یہ ایوارڈ پانے والی پہلی پاکستانی بنیں۔ نازیہ حسن 1999 میں کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہو گئیں اور 13اگست 2000 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *