پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان تحریک انصاف میں شامل

لاہور ۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان پنجاب اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب سے مخالفین کی 3 وکٹیں ایک ساتھ اڑالیں، پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار شہباب، آز اد رکن احسن فتیانہ اور مسلم لیگ (ق) کے رکن احمد شاہ کھگہ شامل ہیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *