سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست خارج کر دی، درخواست حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی جبکہ عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی فیصلے کو کابینہ کیسے غیرموثر کر سکتی ہے۔ حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومتی درخواست پر سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ نے 67فیصد کوٹے کو 60 فیصد کردیاتھا جبکہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس پر کابینہ نے کوٹہ 60فیصد سے67فیصد کردیا کیونکہ سرکاری حج پرائیویٹ سے زیادہ سستاہے۔عدالت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عوام کوآرام دہ حج کی سہولت بھی ہونی چاہیےاور کمیٹی نے فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں کیاتھا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں غیرقانونی بات کیا ہے اور عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی فیصلے کوکابینہ کیسے غیرموثر کرسکتی ہے؟ جس پرحج کوٹہ بڑھانے کے لئے حکومت کی درخواست خارج ہو گئی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *