کراچی میں بجلی بحران ، کے الیکٹرک کو مکمل گیس دی جائے گی - وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

کراچی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کا مسئلہ حل کردیا اور کے الیکٹرک کو مکمل گیس دی جائے گی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچے جہاں وہ ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کامرس کالج کے گرائونڈ میں اترے، وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔گورنر ہائوس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ محمد زبیر، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر توانائی اویس، سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے نمائندوں سمیت دیگر اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے معاملے پر غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم کو لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کا مسئلہ حل کردیا ہے، سوئی سدرن آج سے کے الیکٹرک کو مکمل گیس فراہم کریگی۔وزیراعظم نے کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کا مسئلہ تھا۔ اس سے وفاق کا کوئی تعلق نہیں، اس مسئلے کو حل کیا گیا ۔اب کراچی والوں کو بجلی ملے گی جب کہ کے الیکٹرک کا وفاق سے بھی کوئی مسئلہ نہیں البتہ وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے معاملے پر مفتاح اسماعیل کی ذمہ داری لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی معاملے پر وفاق سے متعلق اگر سندھ حکومت کا کوئی بیان آیا ہے تو وہ سیاسی ہے اس کی حمایت نہیں کرتا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *