نواز شریف کی وزیراعظم شاہد خاقان کو نیا ٹیکس نہ لگانے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بجٹ ٹیکس فری ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ جمعرات کو اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی رہنماں کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، پرویز رشید، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سنیٹرز، مئیرز، پارٹی کے ضلعی صدور نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف سے علیحدہ ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنما ﺅ ں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جب کہ ن لیگ کے پارٹی امور پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کرتے ہوئے کہا حکومت کا آخری بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ ٹیکس فری ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کی ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *