شرپسندسوشل میڈیاکے ذریعے نوجوانوںکوٹارگٹ کرتے ہیں،میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی ۔ ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ شرپسند عناصر نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ٹارگٹ کرتے ہیں اس خطرے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق یوتھ اسمبلی کے وفد نے گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، وفد نے ڈی جی (آئی ایس پی آر) میجرجنرل آصف غفور سے ملاقات کی، وفد کو قومی سکیورٹی چیلنجز اور جیو سٹر ٹیجک کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا، وفد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عسکری کامیابیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے پاک فوج کے کردار پرروشنی ڈالی گئی ،وفد نے مسلح افواج کی کامیابیوں اور کوششوں کو سراہا ، وفد نے کہا کہ پاک فوج کی قیام امن کے حوالے سے خدمات لائق تحسین ہیں، وفد نے پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف منفی پراپیگنڈا کی روک تھام کے عزم کا بھی اظہارکیا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *