نہرو حکومت نے ایم آئی فائیو کو نیتاجی کے متعلق معلومات دیں: نو دریافت دستاویزات میں انکشاف

 netajiنئی دہلی: نہرو حکومت نے نہ صرف یہ کہ نیتا جی سبھاس بوس کے متعلق خفیہ معلومات جمع کیں بلکہ ان نہایت خفیہ معلومات کو برطانوی انٹیلی جینس ایجنسی ایم آئی فائیو کے حوالے بھی کیا۔
حال ہی میں منظر عام پر آنے والی دستاویزات میں انکشاف ہو ا ہے کہ ہندوستان کی انٹیلی جینس بیورو نے نیتا جی کے دست راست اے سی نمبیارکی جانب سے نیتاجی کے بھتیجے امیا ناتھ بوس کو لکھا گیا ایک خط ایم آئی فائیو کے حوالے کیاتھا۔ یہ خط ’’خفیہ سینسر شپ‘‘ کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا۔ یہی نہیں، نہروحکومت نے نیتاجی سے متعلق مزید معلومات بھی حاصل کرکے برطانوی خفیہ ایجنسی کے حوالے کی تھیں۔
ایم آئی فائیو کی یہ دستاویزات ایک ایسے وقت میں منظرعام پر آئی ہیں جب ہندوستان کی خفیہ دستاویزات یہ انکشاف کر رہی ہیں کہ مرحوم وزیر اعظم، جواہر لال نہرونے اپنی انٹیلی جینس بیورو کو ہندوستان کے مجاہد آزادی، نیتاجی بوس کے خاندان، بشمول ان کے بھتیجے امیا بوس اور سیسیر کمار بوس کی نگرانی کی اجازت دی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *