عراق: صوبائی دارالحکومت پر داعش کا قبضہ، حکام کی تصدیق

ISISجہاں ایک طرف عراق میں داعش کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں تو دوسری جانب عراقی فوجوں کی جانب سے ان کی پیش قدمی روکنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ داعش نے عراق کے صوبہ انبار کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے ۔خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ انبار کے دارالحکومت پر داعش مکمل طور پر قابض ہو چکی ہے اور وہاں سے انتظامیہ کا کنٹرول بھی ختم ہو چکا ہے ۔ اس حوالے سے عراقی حکام نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش نے پورے شہر پر تو نہیں لیکن انبار کے دارالحکومت رمادی کے شمالی علاقوں پر قبضہ کیا ہے ۔حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ عراقی فورسز کی جانب سے داعش کی سرگرمیاں روکنے کا عمل جاری ہے اور جلد ہی علاقے کا قبضہ چھڑوا لیا جائے گا ۔

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *