نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

لاہور:لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائرکردی گئی۔

پیر کو لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف درخواست پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا نواز شریف نے پاکستان اور قومی سلامتی اداروں کو بدنام کیا، نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان ملک سے غداری کے مترادف ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی نواز شریف کیخلاف غداری کے آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کا حکم دیا جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *