بھارتی فوج کی سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ،4پاکستانی شہید

سیالکوٹ:بھارتی فوج نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پربلا اشتعال فائرنگ کی،جس کےنتیجے میں 4پاکستانی شہید جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج ایک بار پھر آپے سے باہرہوگئی،پورا خاندان  اجاڑ دیا،سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پرچپراڑ اور ہرپال سیکٹر بھارتی گولہ باری کا نشانہ بن گیا۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ  اورگولہ باری سے ماں اوراس کے 3 جواں سال بچے شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں 40سالہ ماں  کلثوم ،18سالہ شمع ناز،14 سالہ علی حمزہ اور 10سالہ مسکان شامل ہیں جبکہ 11سالہ بیٹا ریاست شدید زخمی ہے ،بھارتی گولہ باری سے 9دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

بھارتی فائرنگ سے جہاں 4 معصوم شہری شہید ہوئے وہاں پر جانوروں کی ایک بڑی تعداد بھی بھارتی درندگی کا نشانہ بنی جس میں متعدد جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب  پنجاب رینجرز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیااوربھارتی فورسزکے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *