حمیرا ارشد کا ایک بار پھر خلع کے لئے عدالت سے رجوع

لاہور۔ نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع کیلئے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ گلوکارہ حمیرا ارشد نے سول کورٹ میں خلع کے مقدمے کی بحالی کی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹے کے مستقبل کی خاطر تمام اختلافات بھلاکر احمد بٹ سے صلح کی تھی تاہم آئے روزکے جھگڑوں اور تشدد کی وجہ سے اب مزید ساتھ رہنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے حقوق بھی پورے نہیں کیے جارہےجب کہ احمد بٹ کی جانب سے انہیں مسلسل ہراساں کیاجارہا ہےاور ان کی کردار کشی کی جارہی ہےاسلیے وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید گزارانہیں کرسکتی، لہٰذا انہیں خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔ حمیراارشداور احمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں تاہم دونوں کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاؤکاشکار ہے، دوسال قبل دونوں کے درمیان شدیداختلافات سامنےآئے تھے جس کے بعد حمیرا ارشد نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے 9 جنوری 2018 کو خلع کی درخواست واپس لی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے نظر آتے ہیں یہاں تک کہ حمیرا اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام لگاچکی ہیں، جب کہ احمد بٹ بھی اپنی اہلیہ پر منشیات کےاستعمال کاالزام لگاچکے ہیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *